سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے مطابق بغیر این او سی تعمیرات کرنے والے 23 رہائشی منصوبوں کے دفاتر کو سیل کر دیا گیا ہے۔
ایس بی سی اے کی جانب سے عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان پراجیکٹس میں سرمایہ کاری نہ کریں، بصورت دیگر اپنے نقصان کے ذمہ دار وہ خود ہوں گے۔
ڈی جی ایس بی سی اے کا کہنا ہے کہ ملیر، گلستان جوہر، گلشن معمار، سرجانی ٹاون اور گڈاپ ٹاؤن کے 23 رہائشی منصوبے سیل کیے گئے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.