‘مین آف دی میچ نواز کو ملنا چاہیے تھا’، صارفین نے اعتراض اٹھا دیے

محمد نواز کی اننگز میں 5 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا، انہوں نے 225 کے اسٹرائیک ریٹ سے دھواں دھار اننگز کھیلی/ فوٹو: ای ایس پی این کرک انفو

محمد نواز کی اننگز میں 5 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، انہوں نے 225 کے اسٹرائیک ریٹ سے دھواں دھار اننگز کھیلی۔

تاہم وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے 123 اسٹرائیک ریٹ سے 56 گیندوں پر 69 رنز اسکور کیے اور میچ کے بہترین پلیئر قرار پائے۔

ٹوئٹر پر صارفین نے نواز کی اس اننگز پر خوب تبصرے کیے، کسی نے کہا کہ مین آف دی میچ محمد رضوان کی جگہ نواز کو ملنا چاہیے تھا جب کہ کوئی بولا محمد نواز میچ ونر ہیں جو ہمیشہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو مشکل سے نکالتے ہیں۔

تبصرے اور میمز دیکھیں:

بھارت کے اسپورٹس جرنلسٹ اویناش آریان نے ٹوئٹ کی اور کہا ‘میرے لیے پلیئر آف دی میچ نواز کو ہونا چاہیے تھا’۔

ایک صارف نے کہا کہ محمد نواز مین آف دی میچ جیتنے کا حق رکھتے تھے کیونکہ انہوں نے 225 کے اسٹرائیک ریٹ سے 45 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

ایک صارف نے یہ بھی لکھا کہ رضوان 123 اسٹرائیک ریٹ سے کھیلا لیکن محمد نواز کی وجہ سے بچ نکلا۔

ایک صارف نے لکھا کہ اگر آپ کو میچ ونر چاہیے تو کریز پر محمد نواز کو بھیجیں۔

کچھ میمز دیکھیں:

تبصرے بند ہیں.