اٹلی :اے سی میلان نے دوستانہ میچ میں لینانو کو 1-5 سے ہرا دیا

دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا ، میچ کا پہلا گول لینانو نے کیا ، اے سی میلان نے برتری ختم کر کے میچ جیت لیا

اٹلی ) اٹلی میں فٹبال کلب اے سی میلان اور لینانو کے درمیان کھیلے گئے دوستانہ فٹبال میچ میں اے سی میلان نے حریف کو ایک کے مقابلے میں پانچ گولز سے ہرا دیا ۔ اطالوی کلب اے سی میلان اور لینانو کے درمیان دوستانہ فٹبال میچ کھیلا گیا ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا ، لینانو نے حریف ٹیم کیخلاف پہلا گول جلد داغ کر ایک صفر کی برتری حاصل کر لی لیکن اے سی میلان نے پریشر نہ لیتے ہوئے شاندار کم بیک کیا اور پورے میچ پر اپنی گرفت کو مضبوط کئے رکھا ۔ ٹیم نے پہلے گول کے بعد مخالف گول پوسٹ پر پانچ گول داغے اور دوستانہ فٹبال میچ میں ایک کے مقابلے میں پانچ گولز سے زبردست کامیابی حاصل کی ۔ فاتح ٹیم کا اگلا میچ ہفتے کے روز ٹیم لیون کیساتھ ہوگا ۔

 

تبصرے بند ہیں.