کراچی : منگھوپیر میں رینجرز کا آپریشن ، خودکش بمبار سمیت 11 افراد گرفتار

کراچی: رینجرز نے منگھوپیر سلطان آباد میں آپریشن کرکے ایک خود کش بمبار سمیت 11 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ کراچی شہر میں جاری بد امنی کے باعث قانون نافذ کرنے والوں اداروں کی کاروائیاں جاری ہیں ، آج بھی رینجرز نے منگھو پیر سلطان آباد میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر اندرونی اور بیرونی راستے بند کرکے 3 گھنٹے طویل آپریشن کیا ، جس میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ایک خود کش بمبار سمیت 11 افراد کو گرفتار کرلیا گیا، جن کے قبضے سے 20 سے زائد ٹینس بال بم ، 3 مسروقہ موٹرسائیکلیں اور چھوٹے بڑے 44 ہتھیار برآمد کئے گئے۔ ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ کارروائی میں رینجرز کے 1500 سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا جبکہ شہر بھر میں جرائم پیشہ افراد کی مکمل سرکوبی تک رینجرز کی کارروائیاں جاری رہیں گی،رینجرز اپنی بھر پور کوشش کررہی ہے کہ شہر میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی روک تھام کی جاسکے ۔

تبصرے بند ہیں.