کراچی: منگھوپیر مقابلے میں دہشتگرد ہلاک؛ ٹارگٹڈ آپریشن میں ستائیس ملزمان گرفتار

: شہر کراچی کے علاقے منگھوپیر میں مبینہ مقابلے میں کالعدم تنظیم کا دہشت گرد ماراگیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران ستائیس ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے ۔۔ رات گئے منگھوپیرسلطان آباد میں سی آئی ڈی پولیس ۔۔۔ رینجرزاور حساس اداروں نے مشترکہ آپریشن کے دوران مخصوص مقامات پرچھاپے مارے ۔۔۔ اس دوران پولیس اوردہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔۔ تاہم ایک ملزم کوشدید زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا۔۔۔ جوبعد میں دم توڑگیا۔۔ چوہدری اسلم ، انچارج سی آئی ڈی کا دعویٰ ہے کہ مرنے والے دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا اور وہ کراچی میں کسی بڑی دہشت گردی کا منصوبہ بنارہا تھا۔۔ اتحاد ٹاؤن پولیس نے مختلف علاقوں سے اٹھارہ ملزمان کو گرفتار کرکے چھ پستول اور ڈھائی کلو چرس برآمد کرلی۔ قائدآباد پولیس نے گلشن بونیرمیں چھاپہ مار کردو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے دو دستی بم برآمد کرلئے۔۔ اورنگی ٹاؤن میں پولیس نے سیاسی جماعت کے مقامی رہنما کے گھر پر بال بم پھینکنے کےالزام میں تین افراد کو دھرلیا۔۔ دوسری جانب رینجرز نے نیو کراچی یوپی موڑ ، ناظم آباد نمبر چار اور لیاقت آباد میں بلوچ ہوٹل کے قریب ٹارگٹڈ آپریشن کرکے چار افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

تبصرے بند ہیں.