کراچی: لیاری میں جرائم پیشہ افراد اور رینجرز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 ملزم مارے گئے جبکہ ایک رینجرز اہلکارشہید ہوگیا۔ رینجرز نے خفیہ انٹیلی جنس اداروں کی اطلاع پر لیاری کے علاقے بغدادی میں ٹارگٹ آپریشن کیا، اس موقع پر ملزمان نے رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس سے ایک رینجرز اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگیا، جبکہ رینجرز کی جانب سے جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 3 ملزمان ہلاک اور دیگر فرار ہوگئے۔
تبصرے بند ہیں.