کراچی میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں دو مزید افراد جاں بحق ہو گئے۔ کراچی کےمختلف علاقوں میں دو مزید شہری قتل کر دیئے گئے۔ پولیس کے مطابق لیاری الفلاح روڈسے ایک شخص کی لاش ملی۔ مقتول کو اغوا کے بعد فائرنگ اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا جب کہ سائٹ کے علاقے میں بھی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔ دونوں افراد کی لاشیں سول اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ دونوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔
تبصرے بند ہیں.