کراچی :شیئر بازار میں ہنڈرڈ انڈیکس کی شرح میں ایک فیصد اضافہ

ساڑے تین سو پوائنٹس اضافے سے انڈیکس تینتیس ہزار آٹھ سو چوراسی ہوگیا ، چار کروڑ ساٹھ لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا

کراچی : کراچی شیئر بازارمیں کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس کی شرح میں ایک فیصد اضافہ ، ٹیکنالوجی اور پاور سیکٹر میں خریداری کا رجحان ۔ کراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس ساڑھے تین سو پوائنٹس اضافے سے تینتیس ہزار آٹھ سو چوراسی ہوگیا ۔ کاروباری حجم چار کروڑ ساٹھ لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا ۔ سب سے زیادہ خریداری ٹیکنالوجی اور کیمونیکیشن ، پاور جنریشن اور ڈسٹری بیوشن اور فرٹیلائیزر شعبے میں ریکارڈ کی گئی ۔ –

تبصرے بند ہیں.