کراچی سٹاک میں تیزی،تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا –

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ایک اور ریکارڈ بن گیا ، کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز تیزی دیکھی جا رہی ہے ، کاروبار کے دوران کے ایس ای ، ہنڈرڈ انڈیکس ستائیس ہزار چار سو بتیس پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔اس دوران انڈیکس میں میں ڈھائی سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ۔ بارہ مارچ کو ہنڈرڈ انڈیکس ستائیس ہزار چار سو ستائیس پوائنٹس کی سطح پر پہنچا تھا۔ –

تبصرے بند ہیں.