مارچ میں افراط زر کی شرح 8.53 فیصد رہی: وفاقی ادارہ شماریات –

مارچ کے دوران مہنگائی میں اضافے کی شرح بڑھ گئی ۔ اس دوران افراط زر کی شرح آٹھ اعشاریہ پانچ فیصد رہی۔

اسلام آباد: () وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق مارچ میں ٹماٹر کے نرخ تریپن فیصد بڑھے اس دوران آلو انتالیس فیصد، انڈے پندرہ اور تازہ پھلوں میں نو فیصد اضافہ ہوا۔ اعدادوشمار کے مطابق ایک سال میں آلو کے نرخ ترانوے فیصد بڑھے۔ مرغی کی قیمت ایک سال میں ستائیس فیصد، انڈے چھبیس اور دال مونگ میں پچیس فیصد اضافہ ہوا۔ اس دوران ٹماٹر کی قیمت تیئس فیصد اور دال چنا بیس فیصد سستی ہوئی۔ –

تبصرے بند ہیں.