اسٹیٹ بنک نے منی مارکیٹ میں سرمائے کی قلت دور کر دی –

کراچی ()منی مارکیٹ سسٹم میں سرمائے کی قلت اسٹیٹ بنک نے 83 ارب 50 کروڑ روپے فراہم کر کے دور کر دی۔

اسٹیٹ بنک کے اعلامیے کے مطابق اوپن مارکیٹ آپریشن میں تین روز کے لئے ٹریژری بلز اور پاکستان انوسٹمنٹ بانڈ خریدے گئے جن پر 10.11 فیصد سالانہ شرح سود طے پائی ہے ۔ سرمایہ کاروں نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے لئے ایک سو تینتالیس ارب پچاس کروڑ روپے کی پیشکش فراہم کیں تھیں۔ –

تبصرے بند ہیں.