کراچی سٹاک مارکیٹ میں چھ روز سے جاری مندی کا سلسلہ ٹوٹ گیا

کراچی سٹاک مارکیٹ میں چھ روز سے جاری مندی کا سلسلہ ٹوٹ گیا ، پہلے سیشن کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں 80 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

کراچی سٹاک مارکیٹ 6 روز سے جاری مندی کا سلسلہ ٹوٹ گیا۔ پہلے سیشن کے ایس ای ہنڈرٖڈ انڈیکس میں80 پوائنٹس اضافہ ہوا۔کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ کے آغاز پر مندی کا رجحان رہا تاہم سیمنٹ اور کھاد سیکٹر کے شیئرز میں ہونے والی خریداری سے مارکیٹ تیزی میں تبدیل ہو گئی۔پہلے سیشن کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس پچیس ہزار پانچ سو ستاسی پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مجموعی طور پر دس کروڑ تریپن لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔

تبصرے بند ہیں.