پہلی ششماہی، حکومت کے مقامی قرضوں کی ادائیگیوں میں اضافہ

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران حکومت کی جانب سے مقامی قرضوں کی ادائیگیاں بڑھ گئی۔

اسلام آباد: () وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق جولائی سے دسمبر تک حکومت کے مقامی قرضوں کی ادائیگیوں میں دس فیصد اضافہ ہوا۔ اس دوران مقامی قرضوں اور سود کی ادائیگیوں میں اکاون ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ جولائی سے دسمبر تک حکومت نے پانچ سو انسٹھ ارب روپے ادا کئے۔ پچھلے مالی سال کے اسی عرصے میں پانچ سو سات ارب روپے کی ادائیگیاں کی گئی تھی۔

تبصرے بند ہیں.