پاکستان کے بیرونی قرضوں میں کمی آئی ہے،موڈیز

اسلام آباد()موڈیز کے مطابق جی ڈی پی کے لحاظ سے پاکستان کا بیرونی قرض کم ہوا ، سیاسی حالات اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں ابتری ریٹنگ پر دبائو کا باعث بن سکتا ہے۔

اسلام آباد:موڈیز انویسٹر سروسز کے نمائندہ کی دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہنا تھا کہ چھوٹی مدت کے قرضوں کا حجم بڑھ رہا ہے ، چھوٹی مدت کے قرضوں کا مناسب انتظام کرنا ضروری ہے۔ورنہ صورتحال خطرناک ہو سکتی ہے۔روپے کی قدر میں کمی سے پاکستان کے قرضوں میں اضافہ ہو رہا ہے ، پاکستانی قرضوں میں غیرملکی کرنسی کا حصہ بتدریج گر رہا ہے ۔ موڈیز انویسٹر سروسز کے مطابق سال 2000 میں غیرملکی کرنسی کا قرضوں میں حصہ 48 فیصد تھا، اب غیرملکی کرنسی کا قرضوں میں حصہ ایک تہائی پر آ گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.