لاہور: برائلر کی قیمت میں سترہ روپے کا اضافہ

لاہور میں برائلر کی قیمت میں سترہ روپے کا اضافہ ہو گیا ۔ نئی قیمت دو سو پینتالیس روپے کلو ہو گئی۔ 

لاہور میں مرغی کے گوشت اور برائلر کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ برائلر کی قیمت جو دو سو ساٹھ روپے کی بلند سطح پر چلی گئی تھی۔ چند روز قبل کم ہو کر دو سو اٹھارہ روپے کلو ہو گئی مگر صوبائی دارالحکومت میں برائلر کی قیمت میں پھر تیزی آئی ہے اور سترہ روپے اضافے کے ساتھ دو سو پینتیس روپے کلو ہو گئی ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.