کراچی سٹاک مارکیٹ میں تیزی ،ہنڈرڈ انڈیکس میں ہزار پوائنٹس کا اضافہ –

کراچی شیئر بازار میں کاروبار کا آغاز تیزی سے ہوا ۔۔۔۔وجہ اس کی مارکیٹ کھلنے سے پہلے کی سیاسی پیش رفت تھی ۔

) کراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز سیاسی خبروں پر ہنڈرڈ انڈیکس میں ہزار پوائنٹس کا اضافہ ہوا ۔ لیکن آگے کیا ہوگا کے سوال پر انڈیکس نے کچھ واپسی کی راہ لی ۔ کراچی شیئر بازار میں کاروبار کا آغاز تیزی سے ہوا ۔ وجہ اس کی مارکیٹ کھلنے سے پہلے کی سیاسی پیش رفت تھی ۔ حکومت کا سیاسی معاملات سلجھانے کے لئے فوج سے مدد مانگنا اور ڈاکٹر اور کپتان کا نئی پیش رفت پر اعتماد کافی تھا ۔ مارکیٹ کو مثبت کھولنے کے لئے اور کاروبار کے پہلے ہی گھنٹے میں ھنڈریڈ انڈیکس میں ہزار سے زائد پوئنٹس اضافے کے لئے۔ قریب چھ سالوں بعد ایسا ہوا کہ ایک سیشن میں انڈیکس ایک ہزار پوائنٹس بڑھ گیا ۔ مارکیٹ نے بعد میں کچھ واپسی کی لیکن پہلے سیشن کے اختتام تک انڈیکس گذشتہ روز کے مقابلے میں قریب نو سو پوائنٹس اونچا ہی رہا ۔ مارکیٹ وہی پرانی تھی جو ہفتے بھر سے گر رہی تھی ۔ بس ایک خبر نئی تھی جو انڈیکس کو اڑا رہی تھی ۔ جمعے کی نماز کے وقفے کے دوران پارلیمانی سیشن کے دوران اس خبر کے منظر عام پر آنے کہ حکومت نے فوج کو ثالث بننے کے لئے نہیں کہا نے دوسرے سیشن کے آغاز پر انڈیکس کا قد نو سو پوائنٹس سے گھٹا کر آدھا کر دیا ۔ لیکن پھر مارکیٹ اس امید پر پلٹ گئی کہ پیر تک معاملہ حل ہوجائے گا ۔ کاروبار کا اختتام سات سو ترانوے پوائنٹس اضافے سے اٹھائیس ہزار پانچ سو سڑسٹھ پر ہوا ۔ –

تبصرے بند ہیں.