کراچی سٹاک ایکسچینج ، کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں نو پوائنٹس کا اضافہ

کاروبار کے آغاز سے ہی اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری رہا ، بینکنگ اور پاور سیکٹر کے شیئرز میں سرگرمی کا رجحان

) کراچی سٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان رہا ، پہلے سیشن کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں نو پوائنٹس کا معمولی اضافہ ہوا ۔ کراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا ۔ بینکنگ اور پاور سیکٹر کے شیئرز میں کچھ سرگرمی دیکھی گئی ۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز پہلے سیشن کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس تینتیس ہزار ایک سو بارہ پوائنٹس پر بند ہوا ۔ اِس دوران مجموعی طور پر دس کروڑ نواسی لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا ۔ – S

تبصرے بند ہیں.