چار میچز کی سیریز کیلئے قومی ہاکی ٹیم جنوبی کوریا روان

دونوں ممالک کے درمیان میچز اٹھارہ ، بیس ، بائیس اور چوبیس مئی کو کھیلے جائیں گے ، ٹیم 27 مئی کو وطن واپس لوٹے گی

لاہور (جنوبی کوریا کے خلاف چار میچز کی سیریز کھیلنے قومی ہاکی ٹیم لاہور سے روانہ ہوگئی ۔ کپتان محمد عمران کی قیادت میں اٹھارہ رکنی ٹیم لاہور سے روانہ ہوئی ۔ اس بار ٹیم منجمنٹ صرف تین اراکین پر مشتمل ہے جن میں ہیڈ کوچ شہناز شیخ ، کوچ ناصر علی اور ڈاکٹر اسد عباس شامل ہیں ۔ دونوں ممالک کے درمیان چار میچز کی سیریز شیڈول ہے جو اٹھارہ ، بیس ، بائیس اور چوبیس مئی کو کھیلے جائیں گے ۔ ستائیس مئی کو قومی ہاکی ٹیم وطن واپس پہنچے گی ۔ اس دورے کا مقصد اولمپکس کوالیفائنگ رائونڈ کی تیاری کرنا ہے جو بیس جون سے بلجیئم میں شروع ہونا ہے ۔ –

تبصرے بند ہیں.