Latest National, International, Sports & Business News

کراچی :سانحہ صفورا گوٹھ ، پھینکے گئے پمفلٹ چھاپنے والے پریس کا سراغ مل گیا

حساس اداروں نے چار افراد کو حراست میں لے لیا ، پمفلٹ ڈاکٹر ڈیبرالوبو کیس میں استعمال پمفلٹ سے مماثلت رکھتا ہے 

کراچی ( ) حساس اداروں نے سانحہ صفورا میں پھینکے گئے پمفلٹ شائع کرنے والے پرنٹنگ پریس کا سراغ لگالیا ۔ چھاپے مار کر چار افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے پمفلٹ شائع کرنے والے پرنٹنگ پریس پر چھاپے مار کر چار افراد کو حراست میں بھی لے لیا ہے ۔ چھاپے عائشہ منزل ، آرام باغ ، پاکستان چوک پر واقعہ پرنٹنگ پریس میں مارے گئے ۔ سیکورٹی ذرائع پرنٹنگ پریس کا سراغ لگانے کو اہم پیش رفت قرار دے رہے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق سانحہ صفورا میں استعمال ہونے والا پمفلٹ غیر ملکی ڈاکٹر ڈیبرالوبو کیس میں پھینکے جانے والے پمفلٹ سے مماثلت رکھتا ہے ۔ –

تبصرے بند ہیں.