Latest National, International, Sports & Business News

کراچی دھماکے میں جاں بحق ہونیوالے چار افراد سپرد خاک،مقدمہ درج نہ ہو سکا

گذشتہ روز کراچی میں دہشت گردی کی واردات میں بچوں سمیت آٹھ افراد لقمہ اجل بنا دیئے گئے۔جاں بحق ہونے والے یاسر، عبدالباسط،خلیل اور ابراہیم کی نماز جنازہ ہشت چوک لیاری میں ادا کی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر برائے کچی آبادی جاوید ناگوری کو نشانہ بنایا لیکن وہ محفوظ رہے۔دھماکے کے زخمیوں کو سول ہسپتال کراچی میں طبی امداد دی جا رہی ہے جن میں تین افراد کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق دھماکے کیلئے پانچ کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا تھا جو موٹر سائیکل میں نصب تھا۔

تبصرے بند ہیں.