بلدیاتی انتخابات کے لئے حلقہ بندیوں کے معاملے پر پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم میں جاری ڈیڈ لاک برقرار ہے، حکمران اتحاد کے درمیان دوسرے مشترکہ اجلاس کی تاریخ طے نہ ہو سکی۔ایم کیوایم نے بلدیاتی الیکشن سے قبل حلقہ بندیوں میں تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ ہم الیکشن کے لئے تیار ہیں، حلقہ بندیوں کا معاملہ الیکشن کمیشن کر سکتا ہے۔ادھر ایم کیو ایم 9 جنوری کو کراچی میں ریلی نکالنے کے لئے متحرک ہو گئی ہے، ایم کیوایم حلقہ بندی اور انتخابی فہرستوں کے خلاف احتجاج کرے گی، ایم کیوایم رہنما آج جماعت اسلامی کو دعوت دینے ادارہ نور حق جائیں گے۔ایم کیوایم قیادت آج فاروق ستار سے بھی ملاقات کرے گی، متحدہ کا وفد ن لیگ اور اے این پی رہنماؤں سے بھی ملاقات کرے گا، تمام سیاسی جماعتوں کو سندھ حکومت کیخلاف ریلی کی دعوت دی جائے گی۔
تبصرے بند ہیں.