کراچی: انٹرنیشنل تھیٹر فیسٹیول کا آغاز، مہیش بھٹ اور پوجا بھٹ کی شرک

کراچی میں انٹرنیشنل تھیٹر فیسٹیول کا آغاز ہو گیا۔ بالی ووڈ کے نامور فلم ساز اور ڈائریکٹر مہیش بھٹ اور پوجا بھٹ نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔

کراچی: () ناپا کے زیر اہتمام ہونے والے انٹر نیشنل تھیٹر فیسٹیول میں پانچ ممالک سے فنکار شرکت کر رہے ہیں۔ فیسٹیول میں بھارت کا تھیٹر گروپ بھی حصہ لے رہا ہے۔ بھارت سے خصوصی طور پر کراچی آنے والے فلم ساز اور ڈائریکٹر مہیش بھٹ اور ان کی بیٹی پوجا بھٹ نے بھی شرکت کی۔ تھیٹر کے پہلے روز پاکستانی اور بھارتی فنکاروں نے پرفارم کیا۔ جسے شائقین نے بے حد پسند کیا۔ اس موقع پرمہیش بھٹ کا کہنا تھا کراچی محبتوں کا شہر ہے جب یاد کیا جاتا ہے حاضر ہو جاتا ہوں۔ پوجا بھٹ کا کہنا تھا کہ سینما اور موسیقی کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔ –

تبصرے بند ہیں.