لاہور: پٹرولیم مصنوعات کی قلت میں کمی آنا شروع

دو روز کے بعد لاہور میں پٹرول کی شدید قلت میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔ متعدد پٹرول پمپ کھل گئے ہیں۔

لاہور: () دو روز کے بعد شہر میں پٹرول کی سپلائی کی صورت حال بہتر ہونا شروع ہو گئی ہے۔ جس کے بعد متعدد پٹرول پمپوں سے صارفین کو پٹرول کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔ تاہم چھٹی کے باعث پمپوں پر زیادہ رش دیکھنے میں نہیں آرہا۔ حکام کے مطابق پچاس لاکھ لیٹر تیل اتوار کی صبح لاہور پہنچا تھا۔ اتنی ہی مقدار میں مزید تیل پیر کی صبح تک لاہور پہنچ جائے گا۔ جس سے صورت حال معمول پر آجائے گی۔ –

تبصرے بند ہیں.