کراچی اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے بدترین مندی رہی

کراچی: کراچی اسٹاک مارکیٹ گزشتہ ہفتے کے دوران تاریخ کی بدترین مندی کی زدمیں رہی۔ طویل عرصے بعد کراچی اسٹاک مارکیٹ میں پانچوںدن مسلسل مندی کے بادل چھائے رہے۔

اس دوران 100 انڈیکس 9بالائی حدسے نیچے گرگیا اور انڈیکس 33ہزار پوائنٹس کی بلند سطح سے گھٹ کر32ہزارپوائنٹس پرآگیا۔ پورے ہفتے مندی کے اثرات غالب رہنے سے مارکیٹ کے سرمائے میں 1کھرب 84ارب سے زائد روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کامجموعی حجم 71 کھرب روپے سے کم ہو کر69کھرب روپے رہ گیا۔ کراچی اسٹاک مارکیٹ گزشتہ ہفتے کاروبار کے پہلے ہی روز سے مندی کاشکار ہوگئی تھی۔ منافع خوری کی خاطر فروخت کے دباؤ اور غیر ملکی سرمائے کے انخلا کی وجہ سے مندی کاتسلسل جمعہ تک برقراررہا جبکہ گلوبل ایکویٹی مارکیٹس میں مندی خام تیل کی قیمتوں میںعدم استحکام نئے ٹیکسز مختلف شعبوں میں اثر انداز ہونے کے امکانات اور اسٹاک بروکرز کا پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے قیام پر تحفظات سمیت ایس ای سی پی کے تحقیقاتی عمل میں بروکرز میں پائی جانے والی بے چینی جیسے عوامل نے مارکیٹ کو اتارچڑھاؤ سے دوچار رکھا۔

تبصرے بند ہیں.