آسٹریلیا نے بھی پاکستان کو ایل این جی دینے کی پیشکش کردی

اسلام آباد: آسٹریلیا نے پاکستان کو قطر کے مقابلے میںسستی ایل این جی مہیا کرنے کی پیشکش کر دی توانائی بحران پر قابو پانے کیلیے حکومت آسٹریلیا نے پاکستان سے بھرپور تعاون کرنے کی پیشکش کر دی۔

آسٹریلین ہائی کمشنر مارگریٹ اڈمسن نے پاکستان آسٹریلیا بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آسٹریلیا پاکستان میں توانائی بحران پر قابو پانے کیلیے ایل این جی اور کوئلہ دوسرے ممالک بشمول قطر سے سستا مہیا کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کیلیے سنہری موقع ہے کہ آسٹریلین ٹیکنالوجی جدید ساز و سامان اور آسٹریلین سروسز سے فائدہ اٹھائیں تاکہ اپنے زرعی اور ٹیکنیکل پیداوار کر سکیں۔ اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا بجلی بحران اور دوسرے مسائل کے حل کیلیے اپنے ماہرین کی خدمات دینے کیلیے بھی تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پہلے سے کوئلہ لوہا اور دھات درامدات کر رہا ہے اور لیدر ٹیکسٹائل اور سرجیکل چیزیں آسٹریلیا برآمدات کی جا رہی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.