کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے ہفتے مندی

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے ہفتے مندی رہی۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک سو دو پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

کراچی:() کمپنیوں کی جانب سے مالیاتی نتائج کے اعلان کے باعث سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط رویہ دیکھا گیا۔ ایک ہفتے کے دوران کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس اعشاریہ چار فیصد کمی سے چھبیس ہزار چھ سو بیاسی پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اوسط کارو باری حجم پانچ اعشاریہ تین فیصد کمی سے اٹھائیس کروڑ چالیس لاکھ شیئرز یومیہ رہا۔

تبصرے بند ہیں.