بنکوں کے کھاتے جی ڈی پی کے ایک تہائی پر پہنچ گئے

دو ہزار تیرہ کے دوران بنکوں کے کھاتوں میں ساڑھے بارہ فیصد اضافہ ہوا ۔ ڈیپازٹ جی ڈی پی کے ایک تہائی پر پہنچ گئے۔

لاہور: () گزشتہ سال پاکستان میں کام کرنے والے بنکوں کے کھاتے ساڑھے سات ہزار ارب روپے ہو گئے ہیں جو سڑسٹھ ارب ڈالر کے مساوی ہیں۔ بنکوں کی سرمایہ کاری کا حجم ساڑھے چار ہزار ارب روپے سے تجاوز کر چکا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق سال دو ہزار چودہ کے دوران غیر فعال قرضوں کی ریکوری کے باعث بنکوں کے منافع میں اضافے کا امکان ہے۔

تبصرے بند ہیں.