ضرورت پڑی تو بگ تھری کیخلاف عدالت سے رجوع کرینگے،ذکاء اشرف

لاہور )چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کہتے ہیں کہ اگر سری لنکا بھی بگ تھری کی شفارش کرتا ہے تو بھی اپنے اصولی موقف پر قائم رہتے۔

سنگاپور سے وطن واپسی کے بعد علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ بھارت ، آسٹریلیا اور انگلینڈ اپنی اجارہ داری قائم کرنے کی سازش میں کامیاب رہے ہیں اگر ضرورت پڑی تو عدالت سے رجوع کریں گے۔تینوں ممالک نے آئی سی سی کے فنڈ میں اپنا شیئر بڑھایا جس سے دوسروں کا فنڈ کم ہو گیا۔پاکستان نے اسی لئے بگ تھری کی مخالفت کی ہے۔ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ کا فیصلہ آج ہی ہونے کا امکان ہے جبکہ عہدے سے ہٹائے جانے کی اطلاعات پر انہوں نے کہا کہ وقت آئے گا تو عدالتی دروازہ کھٹکھٹانے سمیت ہر آپشن پر غور کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.