کراچی اسٹاک مارکیٹ ،بلند ترین سطح پر بند ہونے کا نیا ریکارڈ

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ بننے کا سلسلہ جاری ہے۔ ہنڈرڈ انڈیکس پہلی مرتبہ اٹھائیس ہزار تین سو پوائنٹس سے اوپر کی سطح پر بند ہوا۔

کراچی:) اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل چوتھے روز تیزی رہی سیمنٹ ، بنکنگ اور کیمیکل سیکٹر میں بھاری خریداری دیکھی گئی۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس چار سو چار پوائنٹس اضافے سے اٹھائیس ہزار تین سو چھتیس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر اڑتالیس کروڑ اٹھارہ لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا جو موجودہ سال میں ایک روز میں ہونے والا سب سے زیادہ کاروبار ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.