ٹی 20 سیمی فائنل: قانون کے تحت سری لنکا 27 رنز سے فاتح –

بنگلہ دیش میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں بارش اور ژالہ باری کے باعث ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت سری لنکا کو 27 رنز سے فاتح قرار دیدیا گیا۔ ویسٹ انڈیز نے13.5 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 80 رنز بنائے تھے۔

میرپور: () میر پور کے شیر بنگلہ سٹیڈیم میں صورتحال اس وقت اچانک خراب ہو گئی جب ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے درمیان جاری ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں بادل برس پڑے جس کے باعث میچ کو روکنا پڑا۔ شائقین کرکٹ کو بھی اس صورتحال سے شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑا اور دیکھتے ہی دیکھتے پورا کرائوڈ میدان چھوڑ گیا۔ بارش نہ رکنے کے باعث آئی سی سی کے ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت سری لنکا کو 27 رنز سے فاتح قرار دیدیا گیا ہے۔ واضع رہے کہ سری لنکا نے 2009ء اور 2012ء کے سیمی فائنل میں بھی کوالیفائی کیا تھا۔ سیمی فائنل میں سری لنکا کی ٹیم ویسٹ انڈیز کیخلاف 6 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی تھی۔ سری لنکا کی جانب سے اے ڈی میتھیوز نے 40، تھرمنے، 44، دلشان، 39 جبکہ پریرا 26 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ویسٹ انڈیز کے سینتوکی نے 2 جبکہ بدری اور اے ڈی رسل نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جے وردھنے اور دلشان رن آئوٹ ہوئے۔ واضع رہے ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 84 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ دوسرا سیمی فائنل کل بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ –

تبصرے بند ہیں.