اسٹیٹ بنک کے ذخائر 9 ماہ کے بعد 5 ارب 17 کرو ڑڈالر ہو گئے –

آئی ایم ایف اور دیگر عالمی مالیاتی اداروں سے رقم ملنے کے باعث اسٹیٹ بنک کے زرمبادلہ کے ذخائر ایک ہفتے کے دوران چوہتر کروڑ ڈالر بڑھ گئے جس کے بعد حجم نو ماہ کی پرانی سطح پر واپس آ گیا۔

لاہور: () اسٹیٹ بنک کے اعدادوشمار کے مطابق اکیس سے اٹھائیس مارچ کے دوران مرکزی بنک کے ذخائر پانچ ارب سترہ کروڑ ڈالر ہو گئے۔ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 72 کروڑ ڈالر اضافے سے نو ارب چھیاسی کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے۔ اس دوران شیڈول بنکوں کے ذخائر دو کروڑ ڈالر کمی سے چار ارب انہتر کروڑ ڈالر رہ گئے۔ –

تبصرے بند ہیں.