عالمی بینک نے پاکستانی معیشت کی ترقی کا اعتراف کیا ہے: اسحاق ڈا

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی بینک نے پاکستانی معیشت کی ترقی کا اعتراف کیا ہے۔ اگلے تین سال بھی معاشی ترقی کا سفر جاری رہے گا۔ توانائی بحران کے خاتمے کے لئے پُرعزم ہیں۔

اسلام آباد: () وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ توانائی بحران کے باوجود پاکستان کی معیشت ترقی کر رہی ہے۔ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) حکام کے ساتھ مذاکرات کامیاب رہے ہیں۔ عالمی بینک نے پاکستانی معیشت کی ترقی کا اعتراف کیا ہے۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔ مالی نظم وضبط اور اصلاحات کے پروگرام پر عمل پیرا ہو کر معاشی ترقی کے نئے اہداف حاصل کرینگے۔ اپریل میں افراط زر کی شرح 2 اعشاریہ ایک فیصد رہی۔ آئندہ مالی سال میں مالی خسارہ 2 فیصد سے کم ہو کر ایک فیصد ہو جائے گا۔ –

تبصرے بند ہیں.