کراچی اسٹاک ،انڈیکس میں 300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

کراچی…….دھرنوں اور مارچ کے سیزن میں سرمایاکاروں کا اعتماد بحال رکھنے کے لیے حکومتی مالیاتی اداروں کی جانب سے حصص کی خریداری کا سلسلہ جاری ہے۔ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس 28 ہزار 800 پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔ ہفتے کے آخری کاروباری روز شیئر بازار میں ٹریڈنگ کے آغاز پر 300 سے زائد پوائنٹس کی بہتری دیکھی گئی ۔سیاسی میدان میں ہونے والی ہلچل کے سسبب رواں ہفتے کے آغاز پر دھرنوں اور مارچ کی خبروں ےسے گھبرا کر انویسٹرز نے جب شیئرز کو بیچنا شروع کیا تو پیر کے روز انڈیکس میں 1300 سےزائد پوائنٹس کی گراوٹ دیکھنے میں آئی ۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ کو سہارا دینے کے لیے حکومتی مالیاتی اداروں کی جانب سے شیئرز کی خریداری دیکھنے میں آئی جس نے گزشتہ دو ٹریڈنگ سیشن میں انڈیکس کو 500 پوائنٹس اوپر بھی کردیا۔ اسٹاک بروکرز کے مطابق آج بھی سرکاری مالیاتی اداروں کی جانب سے شیئرز کی خریداری دیکھنے میں آئی ۔

تبصرے بند ہیں.