کولمبوٹیسٹ:تیسرے روز پاکستان کی بیٹنگ جاری

.کولمبو ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے، مہمان ٹیم نے گذشتہ روز کے اسکور 244 رنز 6 کھلاڑی آئوٹ پر اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا۔ کھیل کے دوسرے روزسری لنکن اسپنر رنگانا ہیراتھ نے ایک بار پھر پاکستانی بیٹنگ لائن تہس نہس کردی،اسد شفیق اور سرفراز احمد نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو تباہی سے بچالیا، لیکن کھیل کے اختتام پر قومی ٹیم اب بھی76رنز کے خسارے میں تھی۔ کولمبو ٹیسٹ کے دوسرے دن سری لنکا کے آخری دو کھلاڑیوں نے اسکور کو 261رنزسے 320 تک پہنچادیا۔ جنید خان نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، وہاب ریاض نے تین وکٹ لیں۔ جواب میں پاکستانی اننگز کا آغاز کچھ اچھا ہوا ، خرم منظور 47 کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئے، دوسری وکٹ 110 رنز پر اظہر علی کی گری لیکن پھر لائن لگ گئی، احمد شہزاد نے 58رنز بنائے۔ 140 پر پانچ وکٹ گرنے کے بعد اسد شفیق اور سرفراز احمد نے 97 رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کو تباہی سے بچا لیا۔ اسد شفیق 42رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ دن کے اختتام پرپاکستان کا اسکور6 وکٹوں پر 244رنز تھا۔ مسلسل تیسری ففٹی بنانے والے سرفراز احمد 66رنز اور عبدالرحمان ایک رن پر ناٹ آوٹ تھے۔ سری لنکن اسپنر رنگانا ہیراتھ نے عمدہ بالنگ کی اور پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

تبصرے بند ہیں.