بھارت کا تجارتی وفدرواں ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا

اسلام آباد….پاک بھارت تجارتی روابط کے فروغ کیلئے بھارت کا اعلیٰ سطح کا وفدرواں ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا۔ بھارتی وفد فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس ،پاکستان ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی ،پاک انڈیا جوائنٹ بزنس فورم اور سارک چیمبر آف کامرس کے علاوہ دیگر کاروباری افراد سے ملاقات کرے گا۔اس دوران نان ٹیرف بیریئر کے خاتمے ،کاروباری افراد کیلئے ویزہ کے حصول میں آسانی اوربھارتی منڈیوں تک پاکستانی اشیاء کی کم ڈیوٹی پر رسائی کو یقینی بنانے کیلئے بات کی جائے گی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ 20سال کے دوران پاک بھارت حالات میں کشیدگی کے باعث باہمی تجارتی حجم میں محض 2 فیصد اضافہ ہوا جبکہ اس دوران بھارت سری لنکا تجارتی حجم 72فیصد بڑھ کر 5ارب30کروڑ ڈالر اور بنگلہ دیش کے ساتھ 37فیصد بڑھ کر 5ارب 80کروڑ ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات میں بہتری سے دونوں ممالک باہمی تجارتی حجم میں اربوں ڈالرکا اضافہ کر سکتے ہیں ۔

 

تبصرے بند ہیں.