کراچی:فائرنگ ،آج مزید 5 افراد کو موت کی نیند سلادیا گیا

کراچی: کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں پولیس انسپکٹر اور رقاصہ کو قتل کرکے لاش جلادی گئی، شہر میں تشدد کے واقعات میں آج ہلاکتیں پانچ ہوگئی ہیں۔کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں لیبیر اسکوائر کے قریب مکان سے مرد اور عورت کے تشدد زدہ جھلسی ہوئی لاشیں برآمد ہوئیں۔ پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت انسپکٹر ملک اعجاز اور رقاصہ انعم کے نام سے ہوئی ہے۔ زرائع کے مطابق مقتولہ کا شوہر واقع کے بعد سے لاپتہ ہے۔ پیرآباد کے علاقے منگھوپیر روڈ پر فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔ نادرن بائی پاس کے قریب سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی۔

تبصرے بند ہیں.