کراچي ميں ڈينگی بخار کے مريضوں کي تعداد تيرہ سو سے تجاوز کرگئی

شہر کراچي ميں ڈينگي بخار کے مريضوں کي تعداد تيرہ سو سےتجاوز کرگئی۔۔۔ ماہرين کا کہنا ہے کہ اکتوبر ميں يہ مرض مزيد شدت اختيار کرے گا۔ شہري مچھروں سے بچاؤ کي احتياطي تدابير اختيار کريں۔۔ کراچي ميں مختلف قسم کے وائرل بخار پھيلے ہوئے ہيں۔۔ سب سے زيادہ لوگ متاثر ہورہے ہيں ڈينگي سے۔۔ طبي ماہرين کا کہنا ہےکہ بخار اپني مدت پوري کرکے ہي جائے گا ۔۔ شہری نہ کوئي اينٹي بائيوٹک استعمال کريں اور نہ ہی غير ضروري بلڈ پليٹيليٹس لگوائيں ۔۔۔ شہر ميں بڑھتے ہوئے ڈينگي اور مليريا کے کيسز کي روک تھام کے ليے مچھرمار ادويات کا اسپرے کيا جارہا ہے۔۔ اسکولوں ميں ڈينگي مچھروں سے بچاؤ کے مختلف طريقے بتائے جارہے ہيں۔۔ تالابوں، نالوں ميں گپي مچھلي ڈالنے کي افاديت کے بارے ميں بتايا جارہا ہے۔۔ یہ مچھلی صاف پانی میں مچھرکے انڈوں کو کھا جاتی ہے ۔۔ ڈينگي اکتوبر ميں بھي مزيد لوگوں کو شکار کرے گا ۔۔ اس ليے ماہرين علاج سے زيادہ احتياط پر زور ديتے ہيں۔

تبصرے بند ہیں.