کبڈی ورلڈ کپ فائنل ، پاکستان روائتی حریف بھارت سے ٹکرائے گا

سیمی فائنل میں پاکستان نے ایران جبکہ بھارت کی ٹیم نے انگلینڈ کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا

بادل:کبڈی ورلڈ کپ میں ٹائٹل کی جنگ کے لیے مینز اور ویمنز ٹیمیں آج ٹکرائیں گی ، پاکستان اور بھارت کی روایتی حریف ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ، بھارت میں جاری کبڈی ورلڈ کپ میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے ہوئے ، ٹورنامنٹ کے فیصلہ کن معرکے میں میزبان بھارت اور پاکستان نے جگہ بنائی ، بھارت کے شہر بادل میں مینز اور ویمنز ایونٹ کے فائنل شیڈول ہیں ، روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے کبڈرز عالمی چیمپئن بننے کے لیے زور بازو دکھائیں گے ، خطے کے روایتی کھیل کبڈی کے فیصلہ کن جوڑ میں پاکستان بھارت مقابلے نے ایونٹ کو دلچسپ بنا دیا ، مینز سیمی فائنلز میں پاکستان نے ایران کو جبکہ بھارت نے انگلینڈ کو شکست دے کر فتوحات سمیٹی تھیں ، ویمن ایونٹ میں پاکستانی کبڈی ٹیم فائنل میں پہنچنے میں ناکام رہی ، لیکن خواتین کھلاڑیوں نے ڈنمارک کے خلاف تیسری پوزیشن کا میچ نے جیت لیا ، ویمن کبڈی ورلڈ کپ کا فائنل میزبان بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا

تبصرے بند ہیں.