رواں مالی سال بڑی صنعتوں کی شرح نمو 1.95 فیصد رہی

رواں مالی سال بڑی صنعتوں کی شرح نمو میں اضافہ ہوا۔ جولائی سے اکتوبر تک شرح نمو ایک اعشاریہ نو پانچ فیصد رہی۔

اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریات کے جاری اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ کے دوران سب سے زیادہ شرح ترقی اسٹیل کے شعبے کی سولہ اعشاریہ سات فیصد رہی۔ آٹو موبائل سیکٹر کی بارہ فیصد ریکارڈ کی گئی ۔ ٹیکسٹائل ، ادویہ سازی اور کیمیکل سمیت بارہ شعبوں میں شرح نمو مثبت رہی۔ اِس دوران لکڑی سازی اور کھاد کے شعبوں کی شرح نمو منفی رہی۔

تبصرے بند ہیں.