کبڈی ورلڈ کپ کا ٹائٹل بھارتی ویمن ٹیم نے جیت لیا۔ فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست کی گولی نگلنا پڑی۔
جالندھر: () ویمن فائنل میں میزبان ٹیم کے ساتھ نیوزی لینڈ اِن ایکشن ہوئی بھارتی کھلاڑیوں نے زبردست جوش دکھایا اور حریف کیویز پر اپنا سکہ بٹھایا۔ میزبان کھلاڑیوں نے زور کے اس جوڑ میں انچاس اکیس سے میدان مار لیا ۔ فائنل جیتنے والی بھارتی ٹیم نے کبڈی ورلڈکپ کا ٹائٹل بھی اپنے نام کر لیا۔ ویمن ایونٹ میں بھارت چیمپئن بن گیا۔ نیوزی لینڈ کو دوسری پوزیشن ملی ، ڈنمارک نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ پاکستان کو چوتھا نمبر ملا۔
تبصرے بند ہیں.