کامیابیوں کے باوجود عدم تحفظ کا شکار ہوں، جینیفر

ہالی وڈ اداکارہ وگلوکارہ جینیفر لوپیز نے کہا ہے کہ وی گلو کاری سے 7کروڑ کا معاوضہ کمانے کے باوجود بھی عدم تحفظ کاشکار ہیں ان میں کیریئر کے حوالے سے غیر یقینی خدشات اور خود اعتمادی میں کمی پائی جاتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ کیسپر ان سے بے حد محبت کرتے ہیں اور ہر قدم پر ان کی رہنمائی کرتے ہیں وہ ان کے ساتھ بے حد خوش ہیں۔ وہ کیسپر سے شادی کا اعلان جلد ہی کرینگی۔ واضح رہے کہ جنیفر لوپیز نے دوبارہ امریکن آئیڈل کے تیرہویں سیزن کے لیے جج کی ذمے داریاں سنبھال لی ہیں۔ اس موقع پرگلوکار ہیری کونِک جونیئر اورکیتھ اربن ان کا ساتھ دیں گے۔

تبصرے بند ہیں.