کامیابیوں کا کریڈٹ وقار، مصباح اور معین کی ٹرائیکا کو جاتا ہے، نجم سیٹھی

کپتان ،ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مسلسل اور ناجائز تنقید کے باوجود اپنے پلان پر ڈٹے رہے

کراچی( آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئر مین نجم سیٹھی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی حالیہ کامیابیوں کا کریڈٹ مصباح الحق ، وقار یونس اور معین خان پر مشتمل ٹرائیکا کو دیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ کپتان ،ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مسلسل اور ناجائز تنقید کے باوجود اپنے پلان پر ڈٹے رہے اور اس کے نتائج سب کے سامنے ہیں۔میں نے ٹیم کو گروم کرنے کے لئے مصباح کا انتخاب کیا تھا۔اور اب وہ ایک مختلف کپتان کے روپ میں دکھائی دے رہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.