نیوزی لینڈ کیخلاف اگلے 2 ٹیسٹ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلا

نیوزی لینڈ کیخلاف بقیہ دو ٹیسٹ میچز کے لئے پندرہ رکنی سکواڈ کو براقرار رکھا گیا ہے۔

لاہور: (آن لائن) نیوزی لینڈ کیخلاف اگلے دو ٹیسٹ کیلئے پندرہ رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ کیخلاف بقیہ دو ٹیسٹ میچز کے لیے پندرہ رکنی سکواڈ کو براقرار رکھا گیا ہے۔ سر کی انجری کے باعث احمد شہزاد پہلے ہی سیریز سے باہر ہو چکے ہیں۔ سکواڈ میں کپتان مصباح الحق کے علاوہ محمد حفیظ، اظہر علی، یونس خان، اسد شفیق، حارث سہیل، اسد شفیق، سرفراز احمد، یاسر شاہ، ذوالفقار بابر، راحت علی، احسان عادل، محمد طلحہ، توفیق عمر اور شان مسعود شامل ہیں۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ سترہ نومبر سے دبئی اور تیسرا چھبیس نومبر سے شارجہ میں کھیلا جائے گا۔ –

تبصرے بند ہیں.