کامن ویلتھ ہاکی؛ پاکستان کو 2 ہفتے کی مہلت مل گئی

: پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن نے کامن ویلتھ گیمز انتظامیہ سے قومی ہاکی ٹیم کی ایونٹ میں شرکت یقینی بنانے کے لیے مزید 2ہفتے کی مہلت حاصل کرلی. پی او اے کے مطابق صدر جنرل (ر) عارف حسن نے کامن ویلتھ گیمز فیڈریشن سے درخواست کی تھی کہ ہاکی ٹیم گلاسگو گیمز میں شرکت کرنا چاہتی ہے جس کے لیے اسے مزید مہلت دی جائے، ان کی سی ڈبلیو جی فیڈریشن کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر مائیک ہوپر سے گزشتہ روز ٹیلی فونک گفتگو ہوئی، اس میں عارف حسن نے کہا کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے جس کی کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کو یقینی بنانا چاہتے ہیں،پی ایچ ایف نے بھی حصہ لینے سے اباقاعدہ دعوت نامہ 2 اگست تک پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کو موصول ہو جائے گا، اس کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن پر لازم ہوگا کہ وہ 16 تاریخ تک تصدیق کرے کہ ٹیم کو مقابلوں میں شرکت کرنی ہے یا نہیں، پی او اے کے سواکوئی دوسری تنظیم اس بات کا استحقاق نہیں رکھتی کہ وہ پاکستان ہاکی ٹیم یا کسی دوسرے کھیل کی گیمز میں شرکت کو یقینی بنا سکے۔ پی او اے نے گرین شرٹس کو اس سے قبل 27 جولائی کی ڈیڈ لائن دی تھی، اس پر کامن ویلتھ گیمز انتظامیہ کی جانب سے حکام سے پوچھا گیا تھا کہ وہ ہاکی ٹیم کی شرکت کے حوالے سے واضح کریں، اب عارف حسن نے ٹیلی فون پر مائیک ہوپر سے بات کر کے انھیں صورتحال سے آگاہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی ٹیم کے لیے کامن ویلتھ گیمز میں شرکت 2016 کے اولمپکس کی تیاری کا بہترین موقع ہوگا، اس میں دنیا کی بہترین ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں،انھوں نے کہا کہ کامن ویلتھ گیمز انتظامیہ کی جانب سے مزید مہلت ملنے کے بعد توقع کی جاتی ہے کہ فیڈریشن قومی کھیل کے وسیع تر مفاد کی خاطر مثبت جواب دے گی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اپنی ہر ممکن کوشش میں ہے کہ ٹیم کی میگا ایونٹ میں شرکت کو یقینی بنایا جا سکے۔نکار نہیں کیا ہے، انھوں نے کہا کہ منتظمین نے گرین شرٹس کی شرکت یقینی بنانے کے لیے مزید 2 ہفتے کی مہلت دیدی۔

تبصرے بند ہیں.