کامن ویلتھ گیمز :انگلینڈ 9 گولڈ میڈلز جیت کر سرفہرس

آسٹریلین ٹیم کے ساتھ سخت مقابلہ ،انگلینڈ کے مجموعی تمغوں کی تعداد چوبیس ہوگئی

گلاسگو ( ) دولت مشترکہ گیمز میں میڈلز کی دوڑ جاری ہے ، انگلینڈ بدستور ٹاپ پوزیشن پر ہے جبکہ آسٹریلیا نے تیزی سے اس کا پیچھا کرنا شروع کر دیا ۔ سکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں جاری ایتھلیٹس کا میلہ سجا ہوا ہے ۔ تمغوں کی دوڑ میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان مقابلہ سخت ہو گیا ۔ دوسرے روز بھی انگلش ایتھلیٹس نے سونے، چاندی اور کانسی کے تمغے جیتے ، اب سے کچھ دیر پہلے تک انگلینڈ 9 گولڈ سمیت مجموعی چوبیس میڈلز کے ساتھ نمبر ایک ہے ، انگلینڈ کو سب سے زیادہ جوڈو میں پانچ گولڈ میڈل ملے،۔ سائیکلنگ اور ٹرائی تھیلون میں انہوں نے سونے کے دو دو تمغے جیتے،۔ بائیس میڈلز کے ساتھ دوسرے نمبر پر آنے والے آسٹریلوی ایتھلیٹس نے سات سونے کے تمغے اپنے سینے پر سجائے،۔ میزبان سکاٹ لینڈ تیسرے جبکہ بھارت چوتھے نمبر پر ہے ۔ –

تبصرے بند ہیں.