بھارتی کرکٹر جاڈیجہ نے بدتمیزی کی ، 50 فیصد میچ فیس کا جرمانہ

انگلینڈ اور بھارت کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے دوران بھارتی کرکٹر جاڈیجہ کو اینڈرسن کے ساتھ بدتمیزی کرنے پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائدکر دیا گیا ہے ، اینڈرسن کا فیصلہ یکم اگست کو ہو گا۔

لارڈز (ویب ڈیسک) جاڈیجہ کے مطابق اینڈرسن نے انھیں دھکا دیا اور گالیاں دیں جبکہ اینڈرسن کا موقف ہے کہ جاڈیجہ اس کی طرف خطرناک انداز میں بڑھا تھا۔ آئی سی سی کے مطابق 25 سالہ جاڈیجہ کوکھیل کا ماحول خراب کرنے پر یہ سزا سنائی گئی ، تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ وہ اس فیصلے سے مطمئن نہیں ہیں اور اس کے خلاف اپیل دائر کریں گے۔ جیمز اینڈرسن اور جاڈیجہ کے مابین پہلے ٹیسٹ میچ میں اس وقت گرما گرمی ہوئی جب دونوں کھلاڑی میدان سے واپس ڈریسنگ روم کی طرف جا رہے تھے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے اینڈرسن کے خلاف آئی سی سی کو شکایت کی اور تیسرے درجے کی شکایت کا اندراج کیا۔ جس پر جواباً انگلش کرکٹ بورڈ نے جاڈیجہ کے خلاف دوسرے درجے کی شکایت درج کروائی تھی۔ جیمز اینڈرسن کے کیس کی سماعت یکم اگست کو ہوگی۔ اینڈرسن کو تیسرے درجے کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی شکایت کا سامنا ہے اور اگر ان کے خلاف یہ بات ثابت ہو جاتی ہے تو ان پر دو سے چار ٹیسٹ میچ کی پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.