پنجاب اور پوٹھوہار میں گیس فراہمی کا شیڈول تبدیل

سی این جی سٹیشنز کو دو دن 24 گھنٹے گیس ملے گی،نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا

لاہور ( ) آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کی سپریم کونسل کے چیئرمین غیاث عبداللہ پراچہ نے دنیا نیوز کو بتایا کہ وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کی مداخلت پر پنجاب بھر میں سی این جی سٹیشنز کو گیس کی فراہمی شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے ۔ کل سے پوٹھوہار سمیت پنجاب بھر میں ہفتے میں دو دن 24 گھنٹے کے لئے سی این جی سٹیشنز کھلے رہیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ پیر اور جمعرات کو 24 گھنٹے سی این جی سٹیشنز کھلے رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔ –

تبصرے بند ہیں.