کامن ویلتھ گیمز ،انگلینڈ 44 گولڈ میڈلز کیساتھ سر فہرس

مجموعی تعداد 123 ہوگئی ،آسٹریلوی ٹیم 113 تمغوں کے ساتھ ایونٹ میں دوسرے نمبر پر موجود

گلاسگو ( )کامن ویلتھ گیمز میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کے درمیان تمغوں کا مقابلہ سخت ہوگیا ہے ، انگلینڈ کے کھلاڑی 44 گولڈ میڈلز کے ساتھ سر فہرست ہیں ۔ گلاسگو میں جاری کھیلوں کے میگا ایونٹ میں کھلاڑیوں کو ایک دوسرے کو پیچھے چھوڑنے کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں ۔ انگلش کھلاڑیوں نے گیمز کےآٹھویں روز شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے ۔ انگلینڈ نے 44 گولڈ سمیت مجموعی 123 میڈلز حاصل کر لیے ہیں ۔ آسٹریلیا کی ٹیم 10 تمغوں کے فرق سے اب دوسرے نمبر پر آ گئی ہے ۔ کینگروز کھلاڑیوں نے 36 طلائی سمیت 113 تمغے حاصل کر رکھے ہیں ۔ کینیڈا کی ٹیم 27 طلائی سمیت 65 تمغوں کے ساتھ تیسری اور سکاٹ لینڈ کی 14 گولڈ سمیت 43 میڈلز کے ساتھ چوتھی پوزیشن ہے ۔ –

تبصرے بند ہیں.