پاکستان ریلوے کیلیے 20 انجن کراچی بندرگاہ پہنچ گئے

کراچی……پاکستان ریلوے کے لیے 20 انجن لے کربحری جہاز کراچی بندرگاہ پہنچ گیا ۔ریلوے حکام نے بتایا کہ چین سے اٹھاون انجن منگوائے گئے تھے جس کی دوسری کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے۔ قانونی تقاضے پورے کیے جانے کے بعد 2 سے 3 روز میں انجن محکمہ ریلوے وصول کرلے گا۔ حکام کے مطابق چین سے لائے گئے 20 میں سے 8 انجنوں کو با حفاظت جہاز سے پٹری پر اتار لیا گیا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.