ٹامس برڈیچ سٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے

واسک پوسپیسل اور لیٹن ہیوٹ نے اپنے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کر کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی

واشنگٹن ( ) عالمی نمبر پانچ ٹامس برڈیچ اپ سیٹ شکست کے بعد سٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ۔ جبکہ واسک پوسپیسل اور لیٹن ہیوٹ ، نے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی ۔ امریکہ میں جاری ،سٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ایونٹ کے تیسرے رائونڈ میں جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈیچ کا سامنا کینیڈا کے واسک پوسپیسل سے ہوا ۔ واسک پوسپیسل نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے عالمی نمبر پانچ کو سٹریٹ سیٹس میں اپ سیٹ شکست دی ۔ کینیڈا کے کھلاڑی کی فتح کا سکور چھ دو ، چھ چار رہا ۔ ایونٹ کے ایک اور مقابلے میں کینیڈا کے میلوس رائونک اور آسٹریلیا کے لیٹن ہیوٹ مدمقابل ہوئے ۔ لیٹن ہیوٹ نےحریف کھلاڑی کو سٹریٹ سیٹس میں سات چھ ، سات چھ سے زیر کر کے اگلے مرحلے میں جگہ بنائی ۔ –

تبصرے بند ہیں.